14 جون 2013 - 19:30
شام اردن سرحد پر تین سو امریکی فوجی تعینات

باخبر ذرائع نے شام کے ساتھ اردن کی شمالی سرحد پر تین سو امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی کی خبر دی ہے ۔

ابنا:  رشیا  ٹو ڈے  کی رپورٹ کے مطابق لندن سے شائع ہونے والے اخبار ٹائمز نے اپنی آج کی اشاعت میں لکھا ہے کہ امریکہ نے ، شام میں مسلح گروہوں کو ہتھیار فراہم کرنے کے لئے زمین ہموار کرنے کے مقصد سے ، اپنے تین سو میرین فوجیوں کو شام کے ساتھ اردن کی شمالی سرحد پر تعینات کردیا ہے ۔ اخبار ٹائمز نے لکھا ہے امریکہ نےاسی طرح شام کی جانب سے ممکنہ میزائیلی حملوں کے مقابلے میں اردن کی حفاظت کے مقصد سے اردن کے شمال میں ایک اینٹی پیٹریاٹ میزائیل  سسٹم نصب کردیا ہے ۔ بعض رپورٹوں کے مطابق اردن کی سرزمین میں امریکی میرین فوجیوں کی تعیناتی ، اردن کے ساتھ امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد عمل میں آئی ہے ۔دوسری جانب اردن نے شام کے مخالفین کو ہتھیاروں سے لیس کرنے کے حوالے سے اپنی مخالفت پر تاکید کی ہے ۔ اردن سے شائع ہونے والے اخبار الدستور نے ایک حکومتی عہدیدار کے حوالے سے لکھا ہے کہ اردن کسی بھی قیمت پر شام کے حکومت مخالفین کو ہتھیار فراہم کرنے کے عمل میں شراکت نہیں کرے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲